بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے دیے گئے استعفے میں اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داریاں اور کیسز میں عدالت پیشیاں سمیت دیگر وجوہات بیان کی گئی ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کام کی بھاری ذمہ داریاں ہونے کے باعث مستعفی ہورہا ہوں لیکن پارٹی ورکر کی حثیت سے کام کرتا رہوں گا، امید ہے پارٹی کے اہم عہدے پرکوئی اور شخص مزید بہتر فرائض سرانجام دے سکتا ہے۔انہوں نے اپنے استعفے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ 22 جون کو بھی پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا لیکن منظور نہیں ہوا، عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے استعفیٰ منظور کیا۔

اشتہار
Back to top button