گورنمنٹ گریجویٹ کالج نورپورتھل کے ایک اور ہونہار طالب علم کا اعزاز، آرٹس گروپ میں بورڈ لیول پر تیسری پوزیشن
شفیع اللہ نے 1094 نمبر لے کر آرٹس گروپ میں بورڈ لیول پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی
گورنمنٹ گریجویٹ کالج نورپورتھل کے ایک اور ہونہار طالب علم کا اعزاز، شفیع اللہ نے 1094 نمبر لے کر آرٹس گروپ میں بورڈ لیول پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے پرنسپل کالج ہذا پروفیسر عبدالغفور ملک سمیت جملہ ٹیچنگ سٹاف کو مبارکباد اور زبردست خراج تحسین۔
کالج ہذا کے ہونہار طالب علم شفیع اللہ نورپورتھل کے رہائشی عدیل خان کے صاحبزادے اور معروف سماجی و کاروباری شخصیت حاجی امان اللہ خان پٹھان کے بھتیجے ہیں۔
تعلیمی بورڈ سرگودھا کی طرف سے پوزیشن ہولڈر طلباء کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر قیصر عباس اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم تھے۔
تقریب میں اے ڈی سی جی حافظ عمر فاروق، سیکرٹری بورڈ ابو الحسن نقوی، ایم پی اے سردار عاصم شیر میکن اور کنٹرولر امتحانات ریاض قدیر بھٹی بھی شریک ہوئے۔
دریں اثناء کمشنر سرگودھا ڈویژن نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا ءو طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں مزید محنت کرنے اور ملک کا نام روشن کرنے کی تلقین کی ہے ۔