قومی
اسلام آباد میں 9 اکتوبر کو شیڈول بلدیاتی انتخابات ملتوی
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد میں 9 اکتوبر کو شیڈول بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی قانون میں تبدیلی کے بعد انتخابات روکے گئے ہیں، وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 9 اکتوبر کو شیڈول تھے۔واضح رہے کہ 26 اگست کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل 2024 منظور کر لیا گیا جس کے تحت جنرل نشستوں پر 9 امیدوار براہ راست منتخب ہوں گے۔