بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مستونگ میں مقامی صحافی نثار احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مقامی صحافی نثار احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ایس پی  مستونگ  عابد خان کے مطابق صحافی نثار  احمد کو  ملزمان  نےگھر کے قریب  فائرنگ کرکے قتل کیا۔نثار احمد ایک  نیوز ایجنسی میں بطور  رپورٹر فرائض انجام دے رہے تھے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ قبائلی تنازع  نثار احمدکے قتل کا شاخسانہ ہے اور  ان کی زمینوں پرمخالفین سے پرانی دشمنی چلی آرہی تھی۔

ایس پی عابد خان کے مطابق نامزد مسلح افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے، قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کریں گے۔ادھر سراوان پریس کلب مستونگ نے صحافی نثار احمد کے قتل پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے واقعےکی مذمت کی ہے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔

اشتہار
Back to top button