شہید بابائے حریت سید علی گیلانیؒ کو خراج عقیدت
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ عبدالصمد انقلابی کی جانب سے شہید بابائے حریت سید علی گیلانی رح کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی تک جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔
تنظیم کے سربراہ عبدالصمد انقلابی نے کہا
شہید بابائے حریت سید علی گیلانیؒ تاریخ میں حریت کا استعارہ بن چکے ہیں۔ کبھی کسی آزمائش میں حوصلہ ہارا نہ ہتھیار ڈالے۔ وہ صحیح معنوں میں اللہ کے شیر تھے۔ آج کشمیر میں بچہ بچہ آزاد ی کے لیے جان قربان کرنے کا جذبہ اپنے دل میں لیے غاصب اور ناپاک ہندو فوجوں کے خلاف سینہ سپر ہو گیا ہے۔ شہید بابائے حریت سید علی گیلانیؒ جب بھی زبان کھولتے، تو ایک ایک لفظ تول کر یہ پیغام دیتے کہ حق کا غلبہ اللہ نے مقدر کر رکھا ہے اور باطل کو مٹ جانا ہے۔ اس منزل تک پہنچنے کے لیے قربانی دینا لازم ہے۔ منزل کب آئے گی اللہ جانتا ہے، مگر بندۂ مومن کو یقین رکھنا چاہیے کہ وہ منزل ضرور آئے گی۔
سینئر حریت رہنما عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ سید علی گیلانی ایک ہمدرد اور پاکستان سے محبت کرنے والے حریت پسند رہنما انسان تھے جہنوں نے اپنی ساری زندگی تحریک آزاد کشمیر اور الحاق پاکستان کے لیے وقف کی۔اور بھارتی سنگینوں کے سائے تلے ایک نعرہ بلند کیا کہ ہم پاکستانی ہے پاکستان ہمارا ہے اور دنیا کو ییغام دیا کہ پاکستان اور جموں کشمیر لازم و ملزوم بات ہیں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو اپنی ذمہداریاں پوری کرنی ہونگی انہوں نے کہا کہ شہید بابائے حریت سید علی گیلانی حریت قیادت کے وہ عظیم رہنما تھے جنہوں نے آخری دم تک اپنی جد و جہد جاری رکھی۔ پوری کشمیری قوم ان پر فخر کرتی ہے عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ مؤرخ ہمیشہ تاریخ میں انھیں مزاحمت کے استعارے کے طور پر یاد رکھے گی۔ شہید بابائے حریت سید علی گیلانی نے جدوجہد آزادی کشمیر میں متعدد بار جیل بھی کاٹی اور قید کی صعوبتیں برداشت کی لیکن ان کے حوصلے میں کبھی بھی کوئی کمزوری نہیں دیکھی گئی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور تنظیم کے سربراہ عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ سید علی گیلانی اپنا فرض اداکر کے چلے گئے، مگر اپنے پیچھے بے شمار کشمیری نوجوانوں کو عقابی روح سے ہمکنار کر گئے۔
یہ عقاب کرگسوں کو اپنی پاک سرزمین سے ان شاء اللہ مار بھگائیں گے۔
عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں
نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں!
عبدالصمد انقلابی نے شہید بابائے حریت سید علی گیلانی مرحوم کے بلندی درجات اور جموں کشمیر کے نہتے مسلمانوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی۔ الله رب العزت شہداء جموں کشمیر اور شہید بابائے حریت سید علی گیلانی کے درجات بلند فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول فرماتے ہوئے جموں کشمیر کے نہتے لوگوں کو ہندوستان کی غلامی سے آزادی نصیب فرمائے۔ آمین