بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

تحصیل نورپورتھل میں کھیلوں کی ترویج کےلیے طلباء میں جیولن سٹیکس باسکٹ بال کی تقسیم

عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے خراج تحسین

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹرھارون احمد شیراز کا ایک اور احسن اقدام، تحصیل نورپورتھل میں کھیلوں کی ترویج کےلیے طلباء میں جیولن سٹیکس باسکٹ بال کی تقسیم۔

عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے خراج تحسین۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے سے ہمارے بچے بھی ارشد ندیم کی طرح دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

علاقہ تھل میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف بچوں کو کھیلوں کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار اولمپک سپورٹس کو پرموٹ کرنے کیلئے تحصیل بھر کے نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید اجاگر کرنے کیلئے ہر ممکن سہولیات اور وسائل میسر کریں گے۔

اس موقع پر سرکاری سکولوں کے سربراہان سمیت طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ دریں اثناء عمومی سماجی اور تعلیمی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی نونہالان وطن کےلیے مخلصانہ کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اشتہار
Back to top button