قومی
اڈیالہ جیل کے7 وارڈرز سمیت مختلف جیلوں کے 10 وارڈنز کے تبادلے
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے7 وارڈرز سمیت مختلف جیلوں کے 10 وارڈنز کے تبادلے کردیے گئے۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ابرار قیصر، محمد جمیل، سجاد صدیق، یاسر ریاض اور محمد ظہیر کے مختلف جیلوں میں تبادلے ہوئے۔
جیل وارڈنز کے منڈی بہاءالدین، چکوال،گجرات اور اٹک جیل تبادلے کیے گئے۔ اڈیالہ جیل سے مجموعی طورپرخاتون سمیت 3 افسران اور 10 جیل وارڈنز کے تبادلے ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کا نیٹ ورک پکڑے جانے کے بعد افسران کے تبادلے کیے گئے تھے۔