بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بولان، ریلوے پل دھماکے سے تباہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی اور راولپنڈی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا

بلوچستان میں بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل دھماکے سے تباہ ہوگیا،ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، ٹرین سروس معطل ہوگئی۔

بولان پولیس کے مطابق   بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی اور راولپنڈی سے کو ئٹہ اور کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا۔

واقعہ  کے بعد مقامی انتظامیہ اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے۔

اشتہار
Back to top button