بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پاکستان مسلم لیگ ن وطن عزیز کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لیے مثالی کردار ادا کر رہی ہے

ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ ن ضلع خوشاب ملک محمد حسنین سبحانی کھارا

ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ ن ضلع خوشاب ملک محمد حسنین سبحانی کھارا نے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے پاکستان مسلم لیگ ن وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ء پاکستان کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لیے مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف، وزیر اعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور میاں حمزہ شہباز شریف قومی امنگوں کی ترجمانی کے لیے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔

ضلعی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن خوشاب نے کہا کہ ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان ، ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء ، ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ اور ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو اپنے اپنے حلقہ ہاءے نیابت کے باسیوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہمیشہ سے بھرپورکوشاں چلے آئے ہیں۔ انشاءاللہ آئندہ بھی وہ اجتماعی عوامی فلاح و بہبود کا یہ عمل جاری و ساری رکھیں گے۔

ملک محمد حسنین کھارانے کہا کہ ضلع خوشاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی فعالیت کے لیے پریزیڈنٹ پی ایم ایل این ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کا کردار زبردست خراج تحسین کے لائق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے تنظیمی معاملات میں مزید بہتری لانے کے لئے پی ایم ایل این یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ خوشاب کے پریذیڈنٹ ملک سعد بشیر اعوان کی کوششیں لائق صدتحسین وآفرین ہیں۔

پی ایم ایل این ضلع خوشاب کے راہنما نے کہا کہ مسلم لیگی قاٸد سابق ممبر صوباٸی اسمبلی ملک کرم الہی بندیال کی عوامی سماجی اور تنظیمی خدمات کو ہم زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ملک محمد حسنین سبحانی کھارا نے مزید کہا کہ ہم اپنے قائدین کی قیادت میں ضلع خوشاب کے عوامی مسا ٸل کے حل کے لٸے بھر پور کوشاں رہیں گے۔۔

اشتہار
Back to top button