بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی (پی ایس پی اے) جہاں آراء وٹوکاضلع خوشاب کا دورہ

وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی (پی ایس پی اے)جہاں آراء وٹو نے ضلع خوشاب کا دورہ کیا۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی سے ملاقات کی اور پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری(پی ایس ای آر) اور پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔ ڈسٹرکٹ فوکل پرسن تصور حسین نے انہیں پی ایچ سی آئی پی کے آغوش اور بنیاد پروگرامز کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی۔ وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آراء وٹونے بنیادی مرکزِ صحت کنڈ اور بندیال کابھی دورہ کیا اور سی سی ٹی پیمنٹس کیمپ کا مشاہدہ کیا۔ انھوں نے کیمپ میں موجود آغوش بینی فیشریز میں رقم تقسیم، طبی علاج اور آغوش سے ملنے والی رقم کے حصول کے سلسلے میں درپیش مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیا۔وائس چیئرپرسن نے پی ایچ سی آئی پی کے بنیاد پروگرام کے حوالے سے معیاری ابتدائی تعلیم و نگہداشت کے موثر نفاذ پر زور دیا۔انہوں نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے نمائندگان کو ہدایت کی کہ وہ دونوں پروگراموں کو کامیابی سے چلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔ انھوں نے پی ایچ سی آئی پی عملے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

اشتہار
Back to top button