![](/wp-content/uploads/2024/08/Pakistan-Girls-Guide-Punjab-event-at-Girls-Guide-House-Murree-jpeg.avif)
پاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن پنجاب کا مری گرلز گائیڈ ہاؤس میں تفریحی کیمپ کا انعقاد
پاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن پنجاب کی جانب سے مری گرلز گائیڈ ہاؤس میں گرلز گائیڈ کے ساتھ تفریحی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
تفریحی کیمپ میں پنجاب بھر سے خواتین اور گرلز گائیڈ نے شرکت کی۔
اس تفریحی کیمپ میں ڈور آف اویرنیس کی ٹیچرز نے
پہلی بار گرلز گائیڈ تفریحی کیمپ میں شرکت کر کے گرلز گائیڈ ایسوسیشن پنجاب کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہاں آ کر بہت کچھ سیکھا اور کہا کہ ایسے مطالعاتی اور معلوماتی وزٹ بار بار ہونے چاہیئں۔
گرلز گائیڈ کیمپ کی تمام خواتین کو میزبان نے تفریحی مقامات کی سیر بھی کروائی اور مری بازار کی خریداری بھی خواتین نے خوب کی۔ میڈم صفیہ اسحاق ایگزیکٹو میمبر پاکستان گرلز گائیڈ نے گرلز گائیڈ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایسے سیاحتی مقامات بچیوں اور خواتین کو بھی دیکھنے چاہیئے۔ خواتین اور بچیوں کے لیے جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت بھی بہت ضروری ہے کیونکہ ایک عورت ایک فرد نہیں بلکہ ایک نسل کی پرورش کرتی ہے عورت کو بھی ذہنی طور پر اتنا ہی مضبوط ہونا چاہیئے جتنا کہ ایک مرد کو تاکہ وہ اپنے گھر اپنے خاندان اور اپنے ملک کی تعمیر وترقی کے لیے اہم کردار ادا کر سکے۔
مری کیمپ کی ہیڈ انچارج میڈم نجمہ بٹ ، میڈم صفیہ اسحاق ایگزیکٹو میمبر پاکستان گرلز گائیڈ مری کیمپ، میڈیم عذرا محمود،نازیہ بٹ، روبینہ سلیم، عائشہ ندیم، مومل وقاص، فرزانہ اشرف، اقصیٰ شبیر اور زونیرہ کفایت کے لیے دیگر خواتین میں ڈور آف اویرنیس کے گروپ کے ساتھ یادگار لمحات مری کیمپ میں گزارے۔