بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

علمی، ادبی تنظیم (اقبال ادبی فورم)  کے زیر اہتمام جشن آزادی کی مناسبت سے خصوصی نشست

علمی، ادبی تنظیم (اقبال ادبی فورم )  کے زیر اہتمام جشن آزادی کی مناسبت سے تنظیم کی وائس چئیر پرسن ڈاکٹر رضوانہ خلیل کی میزبانی میں انکی رہائشگاہ پر خصوصی نشست کا انعقاد کیاگیا۔

اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر افتخار بخاری نے کی. صفیہ ملک صابری چیئرپرسن اقبال ادبی فورم اور سرپرست اعلی ا ڈاکٹر افتخار بخاری کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا. سب ممبران نے بھرپور طریقے سے اور ملی جوش وجزبے سے پروگرام میں حصہ لیا. پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا. صفیہ صابری نے کلام اقبال سے نعتیہ اشعار پیش کیے جبکہ فیاض قرشی نے اپنا پنجابی کلام مترنم سنا کر سماں باندھ دیا اور خوب دادوتحسین حاصل کی۔

بعدازاں صفیہ ملک صابری نے بھی اپنی سریلی آواز میں مترنم کلام اقبال سنا کر خوب داد وصول کی۔ جنرل سیکرٹری ساجدہ بتول صابری نے کلام اقبال سے نظم ” طارق کی دعا ” پڑھ کر حاضرین محفل کی خوب ستائش وآفرین وصول کی۔ مزید برآں جشن آزادی کے حوالے سے اشعار بھی پڑھے گئے.

محترمہ مریم دبیر نے خوبصورت انداز میں نظم پیش کی۔ روبینہ طارق نے آزادی کے حوالے سے تجدید عہد پر ایک بہترین مضمون پڑھا.

ڈاکٹر افتخار بخاری نے اپنے کلام سے منتخب اشعار پیش کیے پروگرام کا اختتام علامہ اقبال کے کلام پر ہوا جسے خوبصورت مترنم انداز میں تنظیم کی صدر ڈاکٹر کوثر اقبال صابری نے پیش کیا۔

آخر میں محترمہ صفیہ صابری نے ڈاکٹر رضوانہ کو پر تکلف اور خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔

اشتہار
Back to top button