تجارت
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس سے اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 8.416 ارب ڈالر سے تجاوز
جولائی میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس سے سمندرپار پاکستانیوں کا 161 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک میں آیا
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 8.416 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے مہینے میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندرپار پاکستانیوں نے 161 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔
ستمبر 2020 سے لے کر اب تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندرپار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 8.416 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق ان اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی سرمایہ کاری کاحجم 1.014 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔
سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے روایتی نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں 357 ملین ڈالر ، اسلامی نیاپاکستان سرٹیفکیٹ میں 618 ملین ڈالر اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 39 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔