علاقائی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خوشاب جنرل احمد صہیب کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خوشاب جنرل احمد صہیب کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی اور تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد صہیب نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام پرأس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ عوام کو مارکیٹ ریلیف کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک انداز میں کام کریں اور سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی دکان کو تین دن کیلئے سیل کر دیا جائے۔