بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فا طمہ شیرازی کی زیرصدارت ستھراء پنجاب پرو گرام اور پرائس کنٹرول کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فا طمہ شیرازی کی زیرصدارت ستھراء پنجاب پرو گرام اور پرائس کنٹرول کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی (آر) خا لد عباس سیال،اے ڈی سی (جی) احمد صہیب اور اے سی خوشاب عثمان غنی کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اوراے ڈی ایل جیز نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں حکومت پنجاب کے ستھراء پنجاب اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے انتظامی افسران کو احکامات جاری کئے کہ وہ ضلع میں صفا ئی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے اے سی خوشاب، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور اے ڈی ایل جیز کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ شہر کے ساتھ ساتھ دیہی سطح پر بھی صفائی ستھرائی کے عمل کو تیز کریں انہوں نے کہا کہ اے سی صاحبان فیلڈ سٹاف کومتحرک کریں اورروزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کی ایکٹویٹرز کی قبل اور بعدازاں تصا ویر شیئر کریں۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہیں،روزانہ کی بنیاد پردوکانوں اور ہوٹلوں پر ریٹ لسٹ آویزاں کروایں۔ انہوں نے کہا کہ ا س سلسلہ میں اے سی صاحبان اپنی اپنی تحصیلوں میں دوکانوں اور ہو ٹلوں پر جاکر ریٹ لسٹ اور اشیاء خوردو نوش کے ریٹس چیک کریں تاکہ عوام الناس کو معیاری اور سستی اشیاء فراہم کی جاسکیں۔

اشتہار
Back to top button