علاقائی
وزیرِ اعلیٰ پنجاب انٹرن شپ سکیم برائے زرعی گریجویٹس کے سلسلہ میں ڈی سی آفس میں انٹرویو کا انعقاد
وزیرِ اعلیٰ پنجاب انٹرن شپ سکیم برائے زرعی گریجویٹس کے سلسلہ میں ڈی سی آفس میں انٹرویو کا انعقاد۔ چیئرپرسن سلیکشن کمیٹی ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی کی سربراہی میں زرعی گریجویٹس کی سلیکشن کے لیے دوسرے مرحلے کے امیدواروں کے انٹرویو کئیے گئے۔
اس موقع پر سلیکشن کمیٹی ممبرز پی جی بی ڈاکٹر اعجاز رسول، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالماجد خان، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ سہیل سکندر اور اے ڈی ایل اے ایگریکلچر قائدآباد بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ لیول سلیکشن کمیٹی کو57 درخواستیں وصول ہوئیں۔57امیدواروں کے انٹرویو دو مراحل میں لئے گئے۔