بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان، ام فروا ہمدانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ملتان میں نئی تعینات ہونے والی ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان، ام فروا ہمدانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کرکام شروع کردیا ہے۔

ان کا شمار محکمہ ء سوشل ویلفیئر پنجاب کے سینئر افسران میں ہوتا ہے.اس سے قبل وہ بطور منیجر صنعت زار ضلع خوشاب اپنی خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔

اس موقع پر ایپکا سوشل ویلفیئر ملتان یونٹ کے صدر سید ظفر حسنین، اسٹنٹ ڈائریکٹر محمد مزمل قریشی، عمران خاکوانی ، مجاہد شاہ ، راؤ امجد ، شاکر حسین ، محمد فرحان ، محمد عظیم محمد عمر، مدثر عبید اوردیگر نے نئی تعینات ہونے والی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر میڈم ام فروا ہمدانی نے کہا کہ میرے دروازے ملازمین کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ملازمین بھی میری توقعات پر پورا اتریں گے، ملازمین کے مسائل کو ترجیی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے ملازمین پرزور دیا کہ وہ محنت اور خوش اسلوبی سے فرائض سرانجام دیں۔

اشتہار
Back to top button