بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

لوک سانجھ فائونڈیشن کے زیر اہتمام ’’درخت اپنائو پاکستان کو سرسبز اور روشن بنائو‘‘ مہم کا آغاز

لوک سانجھ فائونڈیشن نے 14اگست 2024ء کو یوم آزادی کے موقع پر ’’درخت اپنائو پاکستان کو سرسبز اور روشن بنائو‘‘ کے نعرے سے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے

اس موقع پر لوک سانجھ فائونڈیشن کے روح رواں ڈاکٹر شاہد ضیا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ضیاء شاہد کے ویژن کے مطابق ابتدائی طور پر اسلام آباد کے رہائشی افراد میں ایک ہزار پودے مفت تقسیم کئے گئے۔

اس مہم کا بنیادی مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں خصوصاً درجہ حرارت میں روز بروز اضافے کو روکنا اور شہر کے ماحول کو بہتر بنانا ہے۔اس موقع پر عہد کیا گیا کہ ڈاکٹرضیاء شاہد کا پروگرام ’’بہتر پاکستان سرسبز روشن پاکستان‘‘ انشاء اللہ لوک سانجھ فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے اپنی تکمیل تک جاری رہے گا

آئیں لوک سانجھ فائونڈیشن کے زیر سایہ مل کر بنائیں سرسبز اور روشن پاکستان جو ہماری آنے والی نسلوں کیلئے ضروری ہے۔

اشتہار
Back to top button