نورپورتھل میں شجرکاری مہم 2024 جاری
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانےکےلیے ہمیں من حیث القوم اپنا کردار ادا کرناچاہیے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈپٹی ڈی ای او آفس میں محکمہء جنگلات تحصیل نورپورتھل کے تعاون سے شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوءے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دفتر کے احاطے میں مختلف اقسام کے پودے بھی لگائے۔
ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو نے کہا کہ درخت اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہیں جو ہمارے کئ ایک کام آتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ پودے لگا کر ان کی خوب دیکھ بھال کرنی چاہیے کیونکہ ان کی بدولت ماحول بہت خوشگوار رہتاہے۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ درخت لگانا صدقہء جاریہء کا کام بھی ہے، لہذا اس نیک کام میں ہرہر فرد بھرپور حصہ لے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر ملک بھر میں جاری شجرکاری مہم حکومت کا ایک مستحسن اقدام ہے۔ اس قومی شجرکاری مہم کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلیے پوری قوم کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی زیر نگرانی تحصیل بھر کے سرکاری سکولوں میں شجرکاری مہم کی کامیابی کےلیے خصوصی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔