بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور سری لنکا مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے

پاکستان اور سری لنکا نے زراعت، صحت، روابط اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں اتفاق رائے اسلام آباد میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی سیاسی مشاورتی اجلاس کے ساتویں دور میں کیا گیا۔سری لنکا کے وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ ارونی وجی وردنے  نے جبکہ پاکستان کے وفد کی سربراہی سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے کی۔

مشاورتی اجلاس میں خاص طور پر تجارت، اقتصادی تعاون، دفاع اور سلامتی، تعلیم، پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور ثقافت کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔جنوبی ایشیا اور اس کے ہمسایہ علاقوں میں سیاسی اور سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ملکوں نے مفید باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اشتہار
Back to top button