بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

لیویز چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع پشین میں لیویز چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ پشین کے علاقے ملیزئی میں لیویز چیک پوسٹ پر شرپسندوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ دونوں اہلکاروں کو تین تین گولیاں لگیں۔

حکومت بلوچستان نے حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی اور ریاستی رٹ کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اشتہار
Back to top button