بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ارشد شریف قتل کیس: لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ 3 رکنی کمیٹی کو ارسال

صحافی ارشد شریف قتل سے متعلق از خود نوٹس کیس پر لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ تین رکنی کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی، عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس شاہد بلال حسن بنچ کا حصہ تھے۔

دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ معاملہ 3 رکنی کمیٹی میں آیا ہی نہیں جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت کے سامنے عبوری رپورٹس پیش کی گئی ہیں۔اٹارنی جنرل نے کیس کی سماعت کے دوران موقف اپنایا کہ مشترکہ قانونی معاونت کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، کابینہ کے آئندہ اجلاس میں قانونی معاونت کی منظوری ہو جائے گی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا کینیا کی عدالت سے بھی کوئی فیصلہ آیا ہے؟ جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ جی بالکل وہ فیصلہ بھی آ چکا ہے۔دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم اس کیس کے میر ٹس پر بحث نہیں سن سکتے۔بعدازاں سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل سے متعلق از خود نوٹس پر لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ تین رکنی کمیٹی کو بھجوا دیا۔

اشتہار
Back to top button