بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

معذور افراد، جوکام نہیں کرسکتے، کے لئے ہمت کارڈ بنانے کا عمل جاری ہے؛ میڈم زریاب فاطمہ

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تحصیل نورپورتھل میڈم زریاب فاطمہ نے کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر اور رفاہی ادارے عوامی فلاح و بہبود کے لئے مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورپورتھل پریس کلب کے سینیئر اراکین سے ایک خصوصی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ایسے معذور جو کام نہیں کرسکتے کے لئے ہمت کارڈ بنانے کا عمل شروع ہے، ہر تحصیل کی طرح نورپورتھل میں بھی ابتدائی لسٹ کی بائیو میٹرک ویری فکیشن کی جارہی ہے تاکہ ان کے ہمت کارڈز بنائے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمت کارڈ کے ذریعے انہیں ہرسہ ماہی پر 7500 روپے ملیں گے۔

سوشل ویلفیئر آفیسر نے بتایا کہ ہر ماہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورپورتھل میں ڈس ایبل ایسسمنٹ بورڈ کی میٹنگ ہوتی ہے، لوگوں کو چاہیئے کہ معذور افراد کے معذوری سرٹیفکیٹس بنوانے کے لئے محکمہ ء سوشل ویلفیئر سے رابطہ کریں۔ اس موقع پر سپروائزر ارم شہزادی بھی موجود تھیں۔

اشتہار
Back to top button