بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیئرپرسن پنجاب ویمن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا ضلع خوشاب کا دورہ، خواتین کو ہراسانی سے محفوظ رکھنے کی کوششوں کا جائزہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرچیئرپرسن پنجاب ویمن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا ضلع خوشاب کا دورہ۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیررانا نے خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر ڈی سی آفس میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیررانا،ڈی پی او توقیر محمد نعیم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجاز احمد ملک،ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر خوشاب سعدیہ فیروز ملک کے علاوہ ہیلتھ، سوشل ویلفیئر، ریسکیو1122،وکلا ء اوردیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے چیئر پر سن پنجاب ویمن اتھارٹی کو ضلع میں ہونے والے ویمن پروٹیکشن کے کیسیز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ د ی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد، ہراسگی اور خواتین سے متعلق جنسی جرائم کو ضلع میں مکمل طور پر کنٹرول کیا جار ہا ہے۔

اس موقع پر چیئر پرسن پنجاب ویمن اتھارٹی حناپرویزبٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے خواتین کو ہراسانی سے محفوظ رکھنے کی کوششوں کا جائزہ لیا اور مختلف اقدامات کا معائنہ کیا۔انہوں نے خواتین کی ہراسانی کے خلاف کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مزید مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ خواتین کو درپیش تمام مسائل بشمول جنسی ہراسگی کا ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا حکومت پنجاب کا ویژن ہے۔

حنا پرویز بٹ نے کہاکہ حکومت پنجاب کے ویژن کو حقیقی معنوں میں عملی جامہ پہنانے کیلئے خواتیں شکایت کنندگان کی سہولت کیلئے آئی ٹی گریجویٹ لیڈیز پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کو تعینات کیا گیا ہے۔اجلاس کے اختتام پر چشمہ جہلم لنک کینال میں کشتی الٹنے کے افسوس ناک واقعہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کیلئے دعا ء مغفرت بھی کی گی۔

بعدازاں چیئرپرسن پنجاب ویمن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس کادورہ کیااور ڈی پی او توقیر محمدکے ہمراہ

گزشتہ ماہ خوشاب میں خاتون کے ہونے والے قتل کے واقعہ میں

ہونے والی تفتیش اور اب تک کی پیش رفت بارے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

ڈی پی او نے چیئر پرسن پنجاب ویمن اتھارٹی کو خاتون کو گھربلا کر قتل کرنے کے کیس کی تفتیش بارے بریفنگ دی، اس موقع پر خاتون کے لواحقین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مکمل تعاون کر رہی ہے اور ہمیں انصاف کی امید ہے۔

چیئر پر سن پنجاب ویمن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کو ہر قسم کے استحصال اور ہراسانی سے محفوظ رکھنے کے لیے پوری طرح متحرک ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی عزت و حرمت کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

اشتہار
Back to top button