قومی
اقوام متحدہ میں پاکستان کا سی پیک منصوبے کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار
پاکستان نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے سی پیک منصوبے کو بڑھانے اور توسیع دیتے ہوئے اس کے ثمرات افغانستان تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بحث کے دوران اقوام متحدہ اور علاقائی اور تنظیموں کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ افغانستان کے
ذریعے وسط ایشیا کے درمیان روابط کے منصوبوں پر عملدرآمد، افغانستان اور خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینے میں انتہائی موثر ثابت ہو گا۔منیر اکرم نے اس بات پر افسوس کا ظاہار کیا کہ علاقائی مخاصمت کی وجہ سے سارک تنظیم کا ایک بڑا ملک اس کی استعدادِ کار سے انکاری ہے۔پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ کے اصولوں کو اپناتے ہوئے علاقائی باہمی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔