بنگلہ دیش اے کیخلاف محمد ہریرہ کی ڈبل کی ڈبل سنچری، پاکستان نے اننگز 467 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی
محمد ُہریرہ کی ڈبل سنچری اور کامران غلام کی سنچری کی بدولت پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کے خلاف اپنی پہلی اننگز 3 وکٹوں پر 467 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔دوسرے دن کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش اے نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 203 رنز بنائے تھے۔
اسطرح اب پاکستان شاہینز کی برتری 264 رنز کی ہے۔
ڈارون میں پہلے چار روزہ میچ کے دوسرے دن پاکستان شاہینز نے اپنی پہلی اننگز375 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی۔ محمد ُہریرہ جو 161 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے اپنی ڈبل سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ وہ 247گیندوں پر 26 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 218 رنز اسکور کرکے حسن مراد کی گیند پر بولڈ ہوئے۔انہوں نے کامران غلام کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 215 رنز کا اضافہ کیا۔
کامران غلام نے 13 چوکوں کی مدد سے100 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے ۔ یہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی17 ویں سنچری ہے۔بنگلہ دیش اے کی طرف سے رپون مونڈل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلہ دیش اے کی اننگز میں پہلی دو وکٹیں صرف 23 رنز پر گرگئیں جس کے بعد شادمان اسلام اور اے ملا نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 153 رنز کا اضافہ کیا۔ایچ ملا گیارہ چوکوں کی مدد سے 70 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ ٹیسٹ کرکٹر شادمان اسلام پندرہ چوکوں کی مدد سے 88 رنز بناکر شاہنواز دھانی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔پاکستان شاہینز کی طرف سے خرم شہزاد محمد علی اور شاہنواز دھانی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
مختصر اسکور۔
پاکستان شاہینز467 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ ۔ محمد ہریرہ 218۔کامران غلام 100 ناٹ آؤٹ ۔ صاحبزادہ فرحان 66 ۔ عمرامین 54 رپون مونڈل 84 / 2 وکٹ۔
بنگلہ دیش اے 203 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ( شادمان اسلام 88 ۔ اے ملا 70 )