بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ایڈورٹائزمنٹ پا لیسی 2024 کو پیر کے روز تک نافذ العمل کی جائے، چیئرمین سی ڈی اے

چیئر مین سی ڈی اےمحمد علی رندھا وا نے کہا کہ ایڈورٹائزمنٹ پا لیسی 2024 کو پیر کے روز تک حتمی شکل دے کر نافذ العمل کی جائے۔ ہفتہ کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس پالیسی کے تحت روایتی تشہیر کے طریقوں کے بر عکس شہر میں ڈیجیٹل بورڈز متعارف کروائے جائیں گے۔

چیئر مین سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل بورڈز مختلف شا ہراؤں، ایونیوز، مرا کز اور بس سٹا پس پر لگائے جائیں گے۔ڈیجیٹل ایڈروٹائزمنٹ پبلک ٹرنسپورٹ اور پیدل چلنے والے پلوں پر بھی کی جائے گی۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ کے لئے ما حول دوست میٹریل استعمال کیا جائے۔اسلام آباد میں ٹائم سکوئر نیو یارک کی طرز پر ایڈورٹائزمنٹ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ سے حا صل ہونے والا ریونیو شہر کی اپگریڈیشن، بحالی اور اسے خوبصورت بنانے پر خرچ کیا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button