وفاقی وزیر داخلہ نے نیشنل ڈرگ سروے کی اصولی منظوری دے دی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل ڈرگ سروے کی اصولی منظوری دے دی، 11 سال بعد ہونے والے سروے کے تحت ملک بھر میں منشیات استعمال کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت نیشنل ڈرگ سروے کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نیشنل ڈرگ سروے کی اصولی منظوری دی گئی، سروے کے تحت ملک بھر میں منشیات استعمال کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے 15 دن کے اندر سروے سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دینے اور گھروں کے علاوہ تعلیمی اداروں، کچی آبادیوں اور دیگر مقامات سے بھی ڈیٹا لینے کی ہدایت کردی۔وفاقی وزیر داخلہ نے حکم دیا ہے کہ نیشنل ڈرگ سروے کو ہر صورت جامع اور مستند ہونا چاہیے، مستند اور جامع سروے سے ہی انسداد منشیات کے لیے مؤثر فیصلہ سازی ممکن ہوگی۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ انسداد منشیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سروے میں تعاون کے لیے عالمی ترقیاتی اداروں سے رابطہ کیا جائے۔