بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کےلیے کولمبو کیلئے روانہ

پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کےلیے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کولمبو کیلئے روانہ ہو گئی۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم غیر ملکی پرواز سے ساڑھے بارہ بجے کراچی سے براستہ دبئی کولمبو کے لیے روانہ ہوئی، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ دمبولا میں روایتی حریف بھارت کے خلاف 19 جولائی کو کھیلے گی۔

قومی ٹیم کے سکواڈ میں ندا ڈار (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثنا ، گل فیروزہ ، ارم جاوید، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، عروب شاہ، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن شامل ہیں۔

اشتہار
Back to top button