حادثات و جرائم
اے این ایف کی کارروائیاں، 86 کلو منشیات برآمد، 11 ملزمان گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 5 کارروائیوں میں 86 کلوسےزائدمنشیات برآمد کرلی جبکہ 11 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔حکام کے مطابق کارروائیاں کراچی، پشاور، قصوراور فیصل آبادمیں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 50کلو400گرام افیون،25 کلو500گرام چرس برآمد کرلی گئی۔
حکام کاکہنا ہے کہ کارروائی میں7 کلو آئس،2.2 کلو ویڈ،810 گرام آئس برآمد کی گئی، کارروائی میں 150عدد نشہ آور گولیاں، 1 کلو مشکوک مواد برآمد کرلیا گیا۔حکام کے مطابق گرفتارملزمان کےخلاف انسدادمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔