بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ومبلڈن اوپن، خواتین کا فائنل چیک کھلاڑی باربورا کریجکووا نے جیت لیا

چیک ریپبلک کی باربورا کریجکووا نے اٹلی کی جیسمین پاؤلینی کو شکست دے کر ومبلڈن اوپن خواتین کا ٹائٹل جیت لیا، یہ ان کا دوسرا گرینڈ سلام اعزاز ہے، اس سے قبل باربورا نے 2021ء میں فرنچ اوپن کا اعزاز جیتا تھا،  31 ویں سیڈ کریجکیکووا نے 6-2، 2-6، 6-4 سے  ومبلڈن اوپن کا فائنل جیتا، فائنل میں شکست سے دوچار ہونے والی ساتویں سیڈ اطالوی کھلاڑی پاولینی گزشتہ ماہ فرنچ اوپن کے فائنل میں بھی شکست سے دوچار ہو چکی ہیں اس طرح اب انہوں نے دو فائنلز میں یکے بعد دیگرے شکست کھائی ہے، اپنی کامیابی کے حوالے سے چیک کھلاڑی باربورا کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل فائنل تھا تاہم مجھے یقین تھا کہ میں کامیابی حاصل کرلوں گی۔

 

 

اشتہار
Back to top button