قومی
آذربائیجان کے صدر کی یادگار شہداء پرحاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان یادگار اسلام آباد میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ان کا استقبال وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیا۔ان کی آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مہمان کو سلامی پیش کی۔
قبل ازیں آذر بائیجان کے صدر وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر پہنچے جہاں شہباز شریف صدر آذربائیجان کا پرتباک استقبال کیا۔آذربائیجان کے صدر دو روزہ دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ دونوں فریق دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت بھی کریں گے۔