قومی
لکی مروت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف مشتعل مظاہرین کا پیسکو دفتر پر حملہ
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ستائے افراد نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے دفتر پر دھاوا بول دیا، مشتعل مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی اور ریکارڈ بھی ضائع کردیا جب کہ پولیس مظاہرین کے آگے بالکل بے بس نظر آئی۔ رپورٹ کے مطابق لکی مروت میں لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاجی مظاہرین نے پیسکو دفتر پر دھاوا بول دیا، مشتعل احتجاجی مظاہرین نے دفتر اور گرڈ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی جس سے کروڑوں کا نقصان ہوا۔مشتعل مظاہرین نے پیسکو اسٹور اور دفتر کا ریکارڈ ضائع کردیا جب کہ پولیس مظاہرین کے آگے بالکل بے بس نظر آئی۔