بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

محرم الحرام کے جلوس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے محرم الحرام کے جلوس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی درہ آدم خیل کے دہشت گرد محمد شعیب کو اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کراچی آکر کالعدم ٹی ٹی پی میں شامل ہوا اور وہ 8محرم کے جلوس پر حملے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد محمد شعیب سے کافی تفصیلات ملی ہیں جبکہ اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ بھی ملی ہے۔

اشتہار
Back to top button