بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جسٹس عالیہ نیلم کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے منظوری

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عالیہ نیلم کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے منظوری دے دی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جسٹس عالیہ نیلم کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی منظوری متفقہ طور پر دی گئی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے بعد وہ لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہوں گی۔جسٹس عالیہ نیلم 12 نومبر 1966 کو پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 1995 میں پنجاب یونیورسٹی سےایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔جسٹس عالیہ نیلم نے یکم فروری 1996 کو بطور وکیل پریکٹس کا آغاز کیا۔

اشتہار
Back to top button