بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

حسنین اختر نے انڈر 21 ایشین سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

 پاکستان کے محمد حسنین اختر نے ریاض، سعودی عرب میں کھیلی گئی اے سی بی ایس ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ انٹرنیشنل ریفری نوید کپاڈیہ کے مطابق محمد حسنین اختر نے فائنل میں دفاعی چیمپئن ہم وطن احسن رمضان کو 4-3 فریمز سے شکست دی۔ بیسٹ آف سیون فریمز پر مشتمل فائنل حسنین نے تین کے مقابلے میں چار فریمز سے جیتا، ان کی جیت کا فریم اسکور 64-18، 10-55، 32-78، 67-16، 24-64، 94-20، 70-35 رہا۔ پاکستان نے دوسری مرتبہ ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیتی ہے۔ گزشتہ برس ایران میں منعقدہ چیمپئن شپ میں احسن رمضان نے ایران کے میلاد پورالی کو شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔ بعد ازاں پاکستان ہی کے اویس منیر نے ہانگ کانگ کے نینسن وان 6-3 فریمز سے ہرا کر ایشین 6 ریڈ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ان کی جیت کا فریم اسکور 65-0، 26-35، 36-27، 20-38، 65-0، 45-13، 60-08, 0-34 اور 46-37 رہا۔

مزید پڑھیے  دورہ نیدرلینڈز اور ایشیا کپ کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان،حسن علی آئوٹ،نسیم شاہ ان
Back to top button