بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

برآمدی شعبے کو مراعات دیئے بغیر زرمبادلہ حاصل کرنا محض خواب ہوگا: عاطف اکرام

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ برآمدی شعبے کو مراعات دیئے بغیر زرمبادلہ حاصل کرنا محض خواب ہوگا،ایکسپورٹرز پر ایک فیصد ٹیکس ظالمانہ اقدام ہےبجٹ میں لگنے والے ٹیکسز کے باعث عوام اور کاروباری طبقے براہ راست نشانہ بنیں گے ۔

صدر فیڈریشن عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ قرضے مزید قرضے لینے سے ختم نہیں ہوں گے بلکہ انڈسٹریز لگانے سے،ایکسپورٹ بڑھانے سے،ٹیکس کلچر اپنانے سے قرضے ختم ہوں گے۔آئی پی پی کیساتھ معاہدے ختم کریں کیپسٹی پیمنٹ کا قانون ختم کریں۔بزنس فرینڈلی کلچر اپنائیں جس کیلئے بزنس مین کو ساتھ بٹھائیں ،حکومت کو اپنے خرچے ختم کرنے ہوں گےایک سال میں سب پرائیوٹائز کریں۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ بجٹ میں لئے گئے اقدامات سے لگتا ہے حکومت برآمدات کو ختم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، خام مال پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور مہنگائی میں اضافے سے غریب براہ راست متاثر ہوگا۔کاروبار دوست کلچر اپنایا جائے اور بزنس مین کو ساتھ بٹھائیں پھر ہی مسائل کا حل ممکن ہے۔

اشتہار
Back to top button