تجارت
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کا کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 265 روپے 61 پیسے ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 277 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔