بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے ماڑی پور کے قریب تیز  رفتاری کے باعث پکنک پر جانے والی بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق  بس الٹنے کا واقعہ ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب پیش آیا، حادثے میں 4 بچے اور دو خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والے افراد پکنک منانے جا رہے تھے۔دوسری جانب حادثے کے عینی شاہد کا بتانا ہے کہ تمام متاثرین عزیزآباد بنگوریہ گوٹھ کے رہائشی ہیں اور  تمام افراد کا  تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔

 حادثہ ٹریلر کے موڑ کاٹنے کے باعث پیش آیا جس کے بعد تیز رفتار کوسٹر فٹ پاتھ سے ٹکرائی، بس میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی تھی۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثےکے6 سے 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، حادثے کے 14 زخمیوں کی شناخت کرلی گئی ہے جس میں سے 7 لاشیں ٹراما سینٹر  لائی گئی ہیں ،سول اسپتال لائی جانےوالی میتیں سہراب گوٹھ سردخانےمنتقل کردی گئیں ہیں۔

اشتہار
Back to top button