بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی وزیراعظم کی ٹیم کو مبارکباد

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبار کباد دی ہے۔بھارت سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر وزیراعظم نریندرمودی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبار کباد کا خصوصی پیغام دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں نریندر مودی نے  بھارتی ٹیم کو پورے ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ نہ ہارنے پر  مبار کباد دی۔بھارتی وزیراعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کو تاریخی میچ قرار دیا۔

نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم کی طرف سے بھارتی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر مبارک باد۔آج 140 کروڑ بھارتیوں کو آپ پر فخر ہے۔بھارتی ٹیم نے ورلڈکپ میں فتح حاصل کر کے سب کا دل بھی جیت لیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت 2007 میں بھی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنا تھا۔

اشتہار
Back to top button