بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

ریسکیو 1122 کی گاڑی اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق

اٹک میں ہکلہ انٹرچینج کے قریب ریسکیو 1122 کی گاڑی اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ریسکیو جوان سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی گاڑی جنڈ سے مریض کو راولپنڈی لا رہی تھی، افسوسناک واقعے میں ریسکیو جوان سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد میں ریسکیو جوان کے علاوہ 2 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ترجمان ریسکیو کا کہنا تھ اکہ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  کار اور ٹرک کے حادثے میں 6افراد جاں بحق
Back to top button