بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم جنوب مشرقی زیر یں سندھ، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا شمال مشرقی/ جنوبی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

جمعہ کے روز موسم اسلام آباد اور گردونواح میں صبح/رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ،خیبرپختونخوا علاقوں  ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مانسہرہ، شانگلہ، بٹگرام، دیر، سوات، مالاکنڈ میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، چترال، کوہستان، کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، وزیرستان، خیبر، باجوڑاور کرم میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

پنجاب کے علاقے مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سیالکوٹ، وزیرآباد اورمنڈی بہاؤالدین میں کہیں کہیں جبکہ میانوالی، بھکر، لیہ، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، حافظ آباد، لاہور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولنگر اوربہاولپور میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات بارش کا امکان ہے ۔

اسی طرح بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام/رات میں ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی، جھل مگسی، با رکھان اور گردونواح میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش  کی نوید سنائی گئی ہے،سندھ کے علاقوں میں مٹھی، تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، میرپور خاص، بدین، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول اور پڈ عیدن میں کہیں کہیں جبکہ جامشورو، شہید بینظیر آباد، خیرپور، سکھر، گھوٹکی اور کشمور میں چند مقامات پر ا ٓندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ پربارش کا امکان ہے ۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ایک/دو مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے

اشتہار
Back to top button