بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں  بھارت نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے  172 رنز کا ہدف کا دفاع  کرتے ہوئے انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دی۔بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے،کپتان روہت شرما 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 16.4 اوورز میں 103 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں گیانا میں مد مقابل ہیں، بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔تاہم تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد ٹاس ہوا اور انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے 8 اوورز میں 2 وکٹ پر 65 رنز بنائے تو بارش کی وجہ سے میچ کو روک  کر پچ کو کوورز سے ڈھانپ دیا گیا تھا تاہم کچھ دیر کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا۔انگلینڈ کے خلاف بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا، ویرات کوہلی اس بار بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور صرف 9 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔

نئے آنے والے بیٹر رشبھ پنت بھی بڑا اسکور نہ کرسکے اور 4 رنز پر پویلین لوٹے، ایسے میں کپتان روہت شرما اور سوریا کمار یادیو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش شاٹس لگائے۔تاہم پھر روہت شرما 57 اور سوریا کمار یادیو 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا 23، شیوم دوبے صفر اور اکشر پٹیل 10 رنز پر پویلین لوٹے جبکہ جڈیجا 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید پڑھیے  بھارت کا کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان

یوں بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 3، عادل رشید، ٹوپلی، آرچر اور سام کرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہیری بروک 25 اور جوز بٹلر 23 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ  جوفرا آرچر 21 اور لیام لیونگسٹن 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کے معین علی 8 ،  فل سالٹ 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جونی بیئرسٹو صفر پر آؤٹ ہوئےجبکہ  سیم کرن اور عادل رشید 2 ،2 رنز بناسکے۔بھارت کے اکشر پٹیل اور کلدیپ یادیو نے 3 ،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جسپریت بمرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Back to top button