بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت آسڑیلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 8 مرحلے کے اہم میچ بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔بھارت کے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 181 رنز بناسکی اور 24 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ہار کے بعد کینگروز کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر کافی مشکل ہوگیا۔

آسٹریلوی ٹیم کو اب گروپ 1 میں بنگلادیش اور افغانستان کے میچ میں افغان ٹیم کی شکست پر انحصار کرنا ہے۔سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ آسٹریلیا اپنے تجربہ کار بولر مچل اسٹارک کو واپس لایا۔

آسٹریلیا کے خلاف بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا، تجربہ کار بیٹر ویرات کوہلی صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔ایک وکٹ گرنے کے بعد کپتان روہت شرما نے آسٹریلوی بولرز کا بھرکس نکالا اور میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس لگاتے رہے۔انہوں نے 41 گیندوں پر 92 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ رشبھ پنت 15، سوریا کمار یادیو 31 اور شیوم دوبے 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ہاردک پانڈیا 27اور جڈیجا 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹوئنس اور مچل اسٹارک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت کے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینگروز کا آغاز اچھا نہ تھا،ڈیوڈ وارنر 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیے  میکسویل کی جارحانہ اننگز نے بھارتی ٹیم کو تارے دکھا دیئے

ایک وکٹ گرنے کے بعد ٹریوس ہیڈ اور کپتان مچل مارش نے جارجانہ اننگز کھیلی اور آسٹریلیا کو جیت کی امید دلوائی لیکن پھر مارش 37 رنز بناکر پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ گلین میکسویل 20 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے، ایسے میں ٹریوس ہیڈ نے جارحانہ اننگز کا جاری رکھا اور نصف سنچری مکمل کی لیکن پھر وہ بھی 76 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔مارکس اسٹوئنس نے 2،ٹم ڈیوڈ  15 اور میتھو ویڈ ایک رن بناسکے۔

Back to top button