بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

معمولی تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں، 3 جاں بحق

فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جڑانوالہ کے علاقے میں مبینہ طورپر چند روز قبل ہونے والی تلخ کلامی پرپیش آیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے، لاشوں کو ورثاکے حوالے کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔دوسری جانب  پنجاب کےہی  شہر  گوجرانوالہ میں بھی آپس کے جھگڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیے  بلوچستان میں طوفانی بارشیں، ڈیم ٹوٹ گیا،مواصلاتی نظام کو بھی نقصان
Back to top button