بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، 3 کار چور ہلاک، خاتون ساتھی زخمی حالت میں گرفتار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس سے مبینہ مقابلہ میں کار چوری میں ملوث 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ اسلام آباد کے کشمیر چوک میں ہوا، مقابلے کے دوران ملزمان کی ساتھی خاتون کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

کیپیٹل پولیس نے بتایا کہ کار چوروں کی اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کررکھی تھی، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نےاہلکاروں پرفائرنگ شروع کردی۔اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سےچوری شدہ گاڑی، اسلحہ اور گاڑیوں کی نمبرز پلٹس برآمد ہوئیں۔اسلام آباد پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان اور گرفتار خاتون کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اشتہار
Back to top button