بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، ہلاک ڈاکوئوں کی تعداد 2 ہو گئی

 راونتی کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرزکے مشترکہ آپریشن میں ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کی تعداد 2 ہوگئی جبکہ دو زخمی ہیں۔پولیس کےمطابق ڈاکوؤں سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیاجبکہ ملزمان اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔

 جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کرلی گئی ہے ، پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کرکے نذر آتش کردیا ہے۔ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق مرنے والے ملزمان کی تعداد دو ہوگئی ہے جن کی شناخت محب اور توڈو شر کے ناموں سے ہوئی ہے، ہلاک ہونے والے دونوں خطرناک ملزمان پولیس کو سنگین نوعیت کے مقدمات میں انتہائی مطلوب تھے۔

اشتہار
Back to top button