حادثات و جرائم
بس الٹنے کے باعث ڈرائیور سمیت 4 مسافر جاں بحق
خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر بس الٹنے کے باعث ڈرائیور سمیت 4 مسافر جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بس تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ کے باعث الٹی، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مسافربس کراچی سے سکھر جارہی تھی جہاں حادثہ پیش آیا، حادثے کے شکار افراد کا تعلق روہڑی سے ہے۔حادثے کے مقام پر ریسکیو حکام کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔