بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

عبدالصمد انقلابی کا سری نگر سے جاری اخبارات کے نام ایک تحریری بیان

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے ترجمان کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی کے سربراہ عبدالصمد انقلابی نے سری نگر سے جاری اخبارات کے نام اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے یکم جنوری 1948ء میں مسئلہ جموں کشمیر کو خود ہی اقوام متحدہ میں لیکر گیا تھا، 15 جنوری 1948ء میں سلامتی کونسل میں مسئلہ جموں کشمیر پر بحث کا آغاز ہوا، 20 جنوری کو سلامتی کونسل نے کمیشن برائے پاک و ہند کا تقرر عمل میں لایا اور 28 جنوری 1948ء میں سلامتی کونسل کے صدر نے اعلان کیا کہ پاکستان اور بھارت ریاست جموں کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ استصواب رائے کے ذریعے طے کرانے پر رضامند ہو گئے ہیں جو غیرجانبدارانہ اور آزاد انہ طور پر اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہو گا۔

تنظیم کے سربراہ اور سینئر حریت پسند رہنما عبدالصمد انقلابی نےکہا ہے کہ یکم جنوری 1949ء میں جموں کشمیر میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا اور 5 جنوری 1949ء میں کمیشن نے دونوں فریقوں کی رضا مندی سے اپنی دوسری تاریخی قرارداد پیش کی اس کے پہلے حصہ میں جنگ بندی کا ذکر تھا جس پر عمل بھی ہو چکا تھا، مسئلہ جموں کشمیر پر پہلی جنگ اس وقت شروع ہوئی جب بھارت اس مسئلے کو اقوام متحدہ لے گیا۔

سینئرحریت پسند رہنما عبدالصمدانقلابی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی 13 اگست 1948ء میں قرارداد میں پاکستان سے اپنی فوجیں نکالنے کیلئے کہا گیا، پاکستان نے یہ مطالبہ منظور کیا تھا لیکن 14 مارچ 1950ء میں سلامتی کونسل نے قرارداد منظور کی تھی کہ اب دونوں ملک پاکستان اور بھارت بیک وقت فوجوں کا انخلا شروع کریں گے۔

مزید پڑھیے  آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی،مخصوص نشستوں پر پولنگ آج ہو گی

سینئر حریت پسند رہنما عبدالصمدانقلابی نے کہا ہے ہے مسئلہ جموں کشمیر دراصل جموں کشمیر کے عوام کے حقِ خود ارادیت کا مسئلہ ہے اور اس کا حل یہ ہے کہ جموں کشمیر کے عوام کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں رائے شماری کرائی جائے‘ جس کے ذریعے جموں کشمیر کے عوام یہ طے کریں کہ وہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا بھارت کے ساتھ؟ یہ حل دراصل اس بیانیے پر کھڑا ہے کہ جموں کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ہے‘ اس لیے اگر ان کو رائے شماری کا موقع دیا گیا تو وہ اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کر لیں گے۔

Back to top button