بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، ڈالر بھی سستا ہو گیا

 آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے نئے ریکارڈز بن رہے ہیں۔آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے اگلے ہی روز اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بنا اور انڈیکس ریکارڈ 3 ہزار 410 پوائنٹس اضافے سے 76 ہزار 208 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج جمعہ کو بھی کاروبار کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور انڈیکس 76 ہزار 885 پر پہنچا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1102 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 77 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج ا انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 51  پیسے پر بند ہوا۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر  278 روپے 59 پیسے پربند ہوا تھا۔

مزید پڑھیے  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 300 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کر دیا
Back to top button